مشعال ملک کا لاہور چیمبر کا دورہ ، صدر عبدالباسط نے خوش آمدید کہا

پیر 17 اپریل 2017 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) کشمیری حریت پسند رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ انہیں لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے خوش آمدید کہا۔ علاوہ ازیں مشاعل ملک نے یونیورسٹی آف لاہور کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہیں یونیورسٹی چیئرمین اویس رئوف نے ویلکم کیا۔

(جاری ہے)

چیمبر کے صدرعبدالباسط نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے سب کو مل کر جنگ کرنا ہوگی کشمیریوں پر بھارت ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور کشمیری مسلمان تاجروں کے کاروبار کو تباہ کیا جارہا ہے۔ کشمیری تاجروںکے کاروبار کو تقریباً ختم کردیا گیا ہے۔ مشعال ملک نے یونیورسٹی چیئرمین اویس رئوف سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیرکے حوالے سے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ کشمیر کے طالب علم پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ معاونت کی جائے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :