لاہور،ضلع کچہری میں وکیل کی فیس کے معاملہ پر سائل اور وکیل کے مابین احاطہ عدالت میں جھگڑا

دونوں میں ہاتھا پائی کے دوران سائل پہلی منزل سے نیچے گر گیا ، ٹانگ ٹوٹ گئی

پیر 17 اپریل 2017 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) ضلع کچہری میں وکیل کی فیس کے معاملہ پر سائل اور وکیل کے مابین احاطہ عدالت میں جھگڑا ہو گیا اور دونوں میں ہاتھا پائی کے دوران سائل محمد اشرف پہلی منزل سے نیچے گر گیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیرسماعت مقدمہ کی پیروی کے بعد وکیل کی فیس کی عدم ادائیگی پر سائل محمد اشرف اور وکیل شہزاد عظمت کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

ہاتھا پائی کے دوران سائل محمد اشرف پہلی منزل سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ تاہم بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران سائل محمد اشرف نے چھلانگ لگائی جس کی وجہ سے ٹانگ ٹوٹ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :