لاہور،پیرا میڈیکل سٹاف اور ایم ایس سروسز ہسپتال کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام

اب مذاکرات سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ ہوں گے، ایسوسی ایشن عہدیداران

پیر 17 اپریل 2017 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) پیرا میڈیکل سٹاف اور ایم ایس سروسز ہسپتال کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے جبکہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اب مذاکرات سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ ہوں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پیرا میڈیکل سٹاف اور ایم ایس سروسز ہسپتال کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے جس کے بعد پیرا میڈیکل سٹاف کا کہنا ہے کہ 26 اپریل کو میو ہسپتال میں احتجاج کریں گے جبکہ 6 مئی کو ہونے والی جنرل کونسل باڈی کے اجلاس میں آئندہ کے احتجاج کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف کے مطالبات ہیں کہ حکومت 2012ء کے سروس سٹرکچر پر عمل درآمد کرائے جبکہ 5 تا 16 گریڈ کے ملازمین کو الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل الائونس دیا جائے اور اس کے ساتھ گریڈ ایک تا 4 کے ملازمین کو سروسز سٹرکچر دیا جائے اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ (علی)

متعلقہ عنوان :