گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کا لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ

پیر 17 اپریل 2017 20:53

گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کا لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ کیا۔ ہائیکورٹ بار آمد پر سیکرٹری بار عامرسعید اور دیگر عہدیداروں نے گورنر پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے دورہ کے دوران وکلاء سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ وکیل ہیں اور بار کو اپنا گھر سمجھتے ہیں حکومتی ذمہ داروں کے بعد بھی انہوں نے وکالت کے شعبہ میں ہی رہنا ہے۔ انہوں نے ہائیکورٹ بار میں مزید سہولیات فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ (ایم خالد)