پیسکو ایمپلائزپیغام یونین کا ٹیکنیکل سٹاف کے ڈینجر الائونس بڑھانے اور پروموشن طریقہ کار کو آسان بنانے کا مطالبہ

پیر 17 اپریل 2017 20:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) پیسکو ایمپلائزپیغام یونین نے ٹیکنیکل سٹاف کے ڈینجر الائونس بڑھانے اور پروموشن طریقہ کار کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا ہے ملازمین کیلئے ہر فورم پر آواز اُ ٹھانے کا عزم کیا گذشتہ روز پیسکو ایمپلائز پیغام یونین کا اجلاس زیر صدارت محمد اقبال خان منعقد ہوا جس میں یونین کے عہدیداروں اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے زونل سیکرٹری محمد اقبال ،ڈویژنل چیئرمین عبید اللہ ،احمد علی شاہ ،عصمت اللہ ،ملک محمد ہاشم ،فرید خان اور ارسلا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وااپڈا ٹیکنیکل سٹاف دن رات اور بارش کے دوران بھی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں اس دوران اکثر ملازمین شہید ہو جاتے ہیں بدقسمتی سے ان ملازمین کو اپنی جان کی حفاظت کیلئے وہ سہولیات نہیں ملتی جس کی ذمہ دار ہائیڈرو یونین کی دوغلہ پالیسی ہے لہذا ٹیکنیکل سٹاف کا ڈینجر الاونس پانچ ہزار روپے سے بڑھا کر دس ہزار روپے کی جائے جبکہ اسسٹنٹ لائن مینوں کو لائن مین کے عہدے پر ترقیاں دی جائے کیونکہ دونوں عہدوں پر فائز ملازمین کا ایک ہی کام ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل سٹاف کی بھرتیوں میں ڈی پی ای نظام ختم کرکے ٹیکنیکل کے حوالے سے انٹرویو لیا جائے انہوں نے کہا کہ پیسکو ایمپلائز یونین ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات پر خاموش نہیں بیٹھے گی اور ہر فورم پر ان کے حقوق کیلئے آواز اُ ٹھائے گی

متعلقہ عنوان :