تحریک انقلاب پاکستان کا اگلے عام انتخابات سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

پیر 17 اپریل 2017 20:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) تحریک انقلاب پاکستان نے اگلے عام انتخابات سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ملک پر ڈاکؤوں اور لٹیروں کا راج ہے کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے پارٹی سربراہ پیر سعداللہ خان نے بنوں میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم میں شعور ہے تو وہ اگلے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں کیونکہ ایسے حکمرانوں سے ویسے ہی اچھے ہیں ملک میں غریب طبقہ نظر انداز ہو رہا ہے کوئی پرسان حل نہیں اُنہوں نے کہا کہ ان سیاستدانوں نے ہمارے ملک خداد پاکستان اور پاکستان کی جمہوریت کا خلیہ ہی بگاڑ دیا ہے کیا کسی ملک کی جمہوریت اپنے ملک میں منتخب نمائندہ کو یہ اجازت دیتی ہے کہ ملکی خزانے دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر جائیدادیں بناؤ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے افواج پر فخر ہے اور ہم ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :