سب تحصیل ککی کو تحصیل کا درجہ اور ترقیاتی کاموں کیلئے 40کروڑ روپے دینے کی منطوری

جلد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بنوں کا دورہ کرکے تحصیل ککی کا افتتاح کریں گے،ایم پی اے ملک پختون یار خان

پیر 17 اپریل 2017 20:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) سابق امیدوارحلقہ پی کے 73خیبر پختونخوا اسمبلی ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سے بغیر کسی عہدے کے سب تحصیل ککی کو تحصیل کا درجہ دلانے اور ترقیاتی کاموں کی مد میں 40کروڑروپے منظور کرانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ہمیشہ حلقہ پی کے 73کے عوام کیلئے میگا پراجیکٹ لانے کی کوشش کی ہے سال 2015میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونحوا پرویز خٹک کے سامنے سب تحصیل ککی کو تحصیل کا درجہ دینے اور دیگر مطالبات پیش کئے تھے جس پر انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے مطالبات منظور کرانے کا وعدہ کیا تھا جس کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنا وعدہ پورا کر لیا ہے اور سب تحصیل ککی کو تحصیل کا درجہ اور ترقیاتی کاموں کیلئے 40کروڑ روپے دینے کی منطوری دی جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں انشاء اللہ بہت جلد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بنوں کا دورہ کرکے تحصیل ککی کا افتتاح کریں گے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ حلقہ پی کے 73کے عوام کے ووٹ سے منتخب جے یو آئی کے حلقہ کے ایم پی اے نے ترقیاتی منصوبوں پر عدالت سے حکم امتناعی لے رکھی ہے جس کا مقصد یہی ہے کہ وہ خود تو علاقہ کے عوام کیلئے کچھ کر نہیں کر سکتے اب ہمارے منصوبوں میں بھی رکائوٹ بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ککی میں تحصیل ککی کے حوالے سے منعقدہ مشران کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ کونسلرز ملک حکمت یار خان ،انور خان ،پی ٹی آئی یوتھ کے رہنماء شب نیاز خان ،ملک نثار خان ککی ،حاجی حیات اللہ خان ،پیر دلاور شاہ اور قاری شفیع اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ککی کو تحصیل کا درجہ دینے کیلئے ککی مشران کی گذشتہ 28سال سے جدوجہد کررہے تھے اس دوران بہت ساری صوبائی حکومتیں آتی جاتی گئی لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا اب 28سال بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہمارا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے ملک پختون یار خان نے کہا کہ مخالفین ہمیں مختلف الزامات دے رہے ہیں لیکن ہم نے ہر فیصلہ حلقہ کے عوام اور قوم کی مشاورت سے کیا ہے اور کبھی ان کی عزت نفس کو نہیں اُ چھالا ہے تحصیل ککی پر ککی قیبلے کے مشران سمیت حلقہ کے عوام کی اتنی بڑی تعداد میں جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب یہاں کی ترقیاتی کاموں میںرکائوٹ بننے والوں کی کوئی جگہ نہیں رہی انشاء اللہ حلقہ کے عوام کی خدمت کیلئے تن من دھن کی قربانی دیں گے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں سے حکم امتناعی اُ ٹھا لی جائے تاکہ یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حلقہ پی کے 73کے یونین کونسلوں بھرت اور نار جعفر کو تقسیم کرکے 2حصوں پر قائم کیا جائے ککی روڈ کو ڈبل کیا جائے