بنوں،سیاسی و سماجی تنظیموں کا مشال خان قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 اپریل 2017 20:50

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے مردان ولی خان یونیورسٹی میں مشال خان قتل کے خلاف بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے مشال خان کے حق میں اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف شدید نعرے بازی کی بنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی ،پیپلز لیبر بیورو ،پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،پختانہ مترکی لیکوال اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام بنوں پریس کلب تک مشال خان قتل کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا جہاں پر مظا ہرے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر حاجی ظفر علی خان ، سلیم خان ،سیلانی شاہ ،ہدایت اللہ خان ایڈوکیٹ ،رمضان بابر ،بخت نیاز خان ایڈوکیٹ ،ندیم عسکر ،اسحاق خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردان یونیورسٹی میں مشال خان قتل کا پیش آنے والا واقعہ ظلم اور بر بریت پر مبنی ہے اسلام بربریت کا دین نہیں بلکہ محبت اور امن کا دین ہے انہوں نے الزام لگایا کہ اس واقعہ میں یونیورسٹی انتظامیہ سمیت ضلع ناظم مردان مکمل طور پر ملوث ہے جس کا واضح ثبوت واقعہ سے ایک دن پہلے مشال خان کی معطلی کا نوٹیفکیشن ہے کئی روز پہلے سے یونیورسٹی میں یہ کھیل چل رہا تھا پھر اس نہتے طالب پر توہین مذہب کا الزام لگاکر قتل کیا گیا انہوں نے کہا کہ توہین مذہب کی بے بنیاد الزام کے نام پر کسی شخص پر تشدد کرکے اوراسے برہنہ کرکے اس قتل کر نااور اس کے لاش کی بے حرمتی کرنا دین اسلام کیساتھ مذاق ہے کیونکہ ملک میں توہین رسالت کے قوانین موجود ہیں انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کسی سے بھی روپوش نہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی شناخت کی جا سکتی ہے لہذا مرکزی و صوبائی حکومت فوری طور پر واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کرائے اور واقعہ ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر پھانسی دی جائی

متعلقہ عنوان :