کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر ، سول آبادی نشانہ پر، ایک شخص زخمی

پاک آرمی کی بھرپور جوابی کارروائی ، دشمن کی گنوں کو خاموش کروا دیا

پیر 17 اپریل 2017 20:50

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) لائن آف کنٹرول سیکٹر کھوئی رٹہ پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری، سول آبادی نشانہ پر، ایک شخص زخمی، پاک آرمی کی بھرپور جوابی کارروائی ، دشمن کی گنوں کو خاموش کروا دیا ، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ کے گائوں جنجوٹ بہادر پر انڈین آرمی نے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک شخص شکیل ولد محمد صابر عمر 30سال قوم جاٹ ٹانگ میں برسٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے انڈین آرمی کی بلااشتعال فائرنگ کی سیاسی و سماجی رہنمائوں نے بھرپور مذمت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و امیدوار اسمبلی ڈاکٹر نثار عنصر ابدالی نے کہا کہ کہ آئے روز کی خلاف ورزی پر حکومت پاکستان سفارتی سطح پر بھرپور احتجاج کرنا چاہے اور اقوام عالم کو انڈیا کا گھنائونا چہرہ دکھائے جائے پاکستان آرمی کے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے اعلان کے بعد انڈین آرمی مشتعل ہو کر سول آبادی کو نشانہ بنا کر اپنی خفت مٹا رہی ہی

متعلقہ عنوان :