ساہیوال انسداد دہشت گردی کورٹ نے تین پولیس انسپکٹروں کی تنخواہوںکو ضبط کرکے شو کاز نوٹس جاری کرکے طلب کر لیا

پیر 17 اپریل 2017 20:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) سپیشل جج انسدا دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس ایچ او عزیز چیمہ ، تفتیشی انسپکٹر عظمت اللہ اور تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او عرفان عالم کی تنخواہوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا اور ان تینوں پولیس افسروں کو شو کاز نوٹس جاری کرکے 4مئی کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر اوکاڑہ اور تفتیشی افسر نے ایک دہشت گردی کے مقدمہ 16/193کا چالان عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کیا اور عدالتی حکم کی پرواہ نہ کی اور رولز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئیں ۔ تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او عرفان عالم نے دہشت گرد ی کے مقدمہ نمبر 16/827کا چالان عدالت کے حکم کے باوجود پیش نہ کیا جس پر عدالت نے بار بار حکم دیا لیکن پولیس ایس ایچ او نے عدالتی احکامات کی کوئی پروانہ نہ کی ۔ جس پر عدالت نے تینوں پولیس افسروں کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب پا کر تنخواہوں کو ضبط کر نے اور شو کاز نوٹس جاری کرکے طلب کر لیا اور دونوں مقدمات کا چالان پیش کرنے کا پھر حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :