ساہیوال،بیوی کے گھر سے باہر جانے کی پابندی توڑنے پر خاوند نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

پیر 17 اپریل 2017 20:47

ساہیوال،بیوی کے گھر سے باہر جانے کی پابندی توڑنے پر خاوند نے خود کو ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) نواحی چک 5-84ایل میں بیوی کے گھر سے باہر جانے کی پابندی توڑنے پر ڈرائیور سرفراز احمد نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے محمد علی کا 32سالہ بیٹا سرفراز احمد ڈرائیوری کرتا تھا جب وہ گھر آتا تو اسکی بیوی اکثر اوقات گھر پر نہ ملتی جس پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا اور سرفراز احمد نے اپنی بیوی کے گھر سے باہر جانے پر پابندی لگا دی ۔

اتوار کی رات کو جب سرفراز احمد اپنی ڈرائیوری کی نوکری سے فارغ ہو کر آیا تو اسکی بیوی حسب معمول گھر پر موجود نہ تھی جس پر سرفراز احمد نے اپنے لائسنسی پستول سے خود کو گولی ما رکر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے لاش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :