اقلیتی کونسلر طارق گِل کو پی ٹی آئی نے ہائی جیک کر لیا ہے۔جاوید گِل

پیر 17 اپریل 2017 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء)جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید گِل نے کہا ہے کہ قریبًا ایک ماہ قبل جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور کے اقلیتی کونسلر کو تحریک انصاف نے ہائی جیک کر لیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں تحریک انصاف کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈ وںپر ا ُتر آئی ہے اور پھر سے چھانگا مانگا کی سیاست کو زندہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جاوید گِل نے کہا کہ اقلیتی کونسلرطارق گِل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو ا ہے اور اس کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور کے انتخابات میں طارق صادق گِل نے آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 15 مارچ کو پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چئیر مین کا انتخاب جیتنے کیلئے تحریک انصاف نے وفا داری تبدیل کرنے کیلئے اقلیتی کونسلر طارق صادق گِل پر دبائو ڈالا۔فلور کراسنگ کے اس عمل پر جماعت اسلامی پارٹی ڈسپلن کے تحت اقلیتی کونسلر کے خلاف کاروائی کرے گی۔