انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ کمشنر مردان

پیر 17 اپریل 2017 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے مردان اور صوابی کی سرکاری مشینری کو ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کالائیں ،وہ اپنے دفتر میں پولیو کے بارے میں ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ڈی آئی جی مردان محمد عالم شنواری ، ڈی سی مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ ، ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان ،مردان صوابی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کے دوران گذشتہ پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔کمشنر مردان نے گذشتہ مہم کے متعلقہ حکام اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ آنے والی مہم کے دوران انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ ہو اور ہم اس خطرناک بیماری سے چھٹکارا پانے کا ہدف حاصل کرسکیں ۔ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے بتایا کہ پولیس نے مہم کے دوران پولیوٹیموں کو بھر پور سیکورٹی دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :