پشاور، صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایڈونچر میراتھن منعقدکرنے کافیصلہ

ٹورازم کارپوریشن اورایڈونچر ایج کے تعاون سے منعقدہ ایڈونچر میراتھن پیرسوہارا روڈ اسلام آباد سے ہوکرخان پورجھیل میں اختتام پذیر ہوگا

پیر 17 اپریل 2017 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے پیرسوہاوا روڈ اسلام آباد سے خان پور جھیل ڈسٹرکٹ ہری پورتک ایڈونچر میراتھن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 23 اپریل کوشروع ہوگی، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے نوجوانوں کیلئے ایڈونچر سرگرمیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایڈونچر میراتھن کاانعقاد کیا ہے جس میں ٹریکنگ، سائیکلنگ، ریس ، کشتی رانی اور بہت کچھ شامل ہے ،ایڈونچر ایج کلب اور ٹورازم کارپوریشن کے تعاون سے منعقدہ ایڈونچر میراتھن کا آغاز 23اپریل کی صبح 8 بجے تلھارروڈ سے ہوگا جہاں گاڑیوں میں کروالی ٹاپ تک جائینگے جس کے بعد ٹریکنگ کرتے ہوئے کروالی ٹاپ سے تونیا گائوں کے سٹاپ پر سائیکلنگ کیلئے آئینگے ،جس کے بعد سائیکلنگ کرتے ہوئے گائوں نجف پور سے ہوتے ہوئے پومالا گائوں تک پہنچیں گے جس کے بعد (ری پلینگ) رسی کے ذریعے پہاڑسے نیچے اترکرکشتی رانی پوائنٹ تک شرکاء آئینگے اور کشتی رانی کرکے پومالا گائوں سے خان پور جھیل کو کراس کرکے اختتامی پوائنٹ تک پہنچیں گے، جس کے بعد آخر میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، واضح رہے کہ ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے ایڈونچر میراتھن میں شریک شرکاء کو سائیکل اور کشتی رانی سمیت دیگر سہولیات ڈیپارٹمنٹ فراہم کریگا، تاہم اس سے قبل بھی ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے ایڈونچر ٹورازم کے فروغ اور نوجوانوں سمیت فیمیلز کو تفریحی سیاحت فراہم کرنے کیلئے جہانگیرہ سے اٹک خورد تک کشتی رانی، مصری بانڈہ نوشہرہ کے مقام پر پہلی مرتبہ پیراگلائیڈنگ، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں زِپ لائننگ اور دیگر مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا ۔

متعلقہ عنوان :