صوبائی حکومت نے 222اور 223بور کے اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے لئے محکمہ داخلہ سے تجاویز مانگ لی

پیر 17 اپریل 2017 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) صوبائی حکومت نے 222اور 223بور کے اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے لئے محکمہ داخلہ سے تجاویز مانگ لی ہے جبکہ پشاور ہائی کور ٹ کے لئے پانچ عدد 2700سی سی کے پانچ گاڑیوں کی خریداری کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے 222بور اور 223بور کے اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کے لئے متعلقہ قوانین میں ترامیم کے لئے محکمہ داخلہ سے تجاویز مانگ لی ہے اس کی باقاعدہ منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی اور محکمہ داخلہ کی جانب سے تجاویز کی فراہمی کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے 222بور اور 223بور کے اسلحہ کے لائسنسوں پر عائد پابندی ختم کردی جائیگی ۔ تاہم انکے لئے قوانین بنائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :