سرہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے لیے درخواستیں طلب

درخواست کے ہمراہ ایک ہزار روپے کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لًف کرنا ضروری ہی: وزارتِ مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی

پیر 17 اپریل 2017 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے سرہند شریف، انڈیا میں حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 24/اپریل، 2017؁ء تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000/-)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لًف کرنا لازم ہے۔

(جاری ہے)

عرس کی تقریبات 16تا23نومبر ، 2017؁ء تک سرہند شریف ، بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت کے مطابق 200پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 19/مئی ،2017؁ء کو دِن 11بجے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعی200زائرین کا چنائو کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات /ہدایات درخواست فارم اوروزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ پرانے فارموں پر بھیجی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔