کسان کو باردانہ فراہم اور نئے سٹور بنائے جائیں،ریاض فتیانہ

پیر 17 اپریل 2017 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) عوام لیگ کے سربراہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور قدرتی حالات کی ستم ضریفی نے ملک کے کسانوں کو اس نحج تک دھکیل دیا ہے کہ گندم کی پیداوار زیادہ ہونے کے باوجود ہم اس کو سٹور نہیں کر سکتے۔گذشتہ10 برس سے مزید سٹور نہیں بنائے گئے ۔گندم کی پیداوار کا ہر سال ہدف مقرر کیا گیا مگر اسے ذخیرہ کرنے کے لیے سٹور بنانے کے اہداف حاصل نہ کئے جا سکے، جس وجہ سے گندم کی خریداری اور اسے محفوظ بنانا تشویشناک صورت حال اختیار کر گیا۔

پانی کی کمی، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر منفی عوامل کے باوجود پنجاب میں گندم کی پیداوار کے اہداف حاصل کر لئے گئے۔ ریاض فتیانہ نے ان خیالات کا اظہار کاشت کاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا۔

(جاری ہے)

جس وجہ سے گندم کھلے میدانوں میں پڑی ہے۔ پنجاب میں 22 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کرنیکی سہولت موجود ہے۔اس سہولت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سٹور نہ ہونے کی وجہ سے 25 فیصد گندم ضائع ہو جاتی ہے،اسی طرح ہر سال کی طرح اس سال بھی کسان با ر دانہ کے حصول کے لیے در بدر ہے۔ حکومتی جماعت کے کارکنان کو انتظامیہ کی سر براہی حاصل ہے جبکہ دیگر افراد رُل رہے ہیں۔ عوام لیگ کے سربراہ ریاض فتیانہ نے کاشت کاروں کے بلا تفریق حسبِ ضرورت بار دانہ فی الفور فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :