مریدکی: بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہوئے سترہ سو سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کے علاوہ سینکڑوں دیگر زائرین گوردوارہ سچا سودا میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے حاضر ہوئے

پیر 17 اپریل 2017 20:38

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہوئے سترہ سو سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کے علاوہ سینکڑوں دیگر زائرین گوردوارہ سچا سودا میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے حاضر ہوئے۔ یاتریوں کی آمد کا یہ سلسلہ ہر تہوار پر ننکانہ صاحب یاترا کے دوران مرتب کیا جاتا ہے۔ سکھ یاتریوں کا گوردوارہ سچا سودا پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ، اس موقع پر گوردوارہ سچا سودا میں سکھ یاتریوں کیلئے میڈیکل کیمپ اور دیگر سہولیات سمیت سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔

بھارتی سکھ یاتریوں کو ننکانہ صاحب سے خصوصی بسوں کے ذریعے سخت سکیورٹی حصار میں گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد لایا گیا جبکہ سکیورٹی کیلئے مسلح اہلکار راستوں پر بھی تعینات کئے گئے۔

(جاری ہے)

یاترا کے پاکستان کا رخ کرنے والے سکھ یاتریوں نے بہترین انتظامات پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کیلئے شاندار انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ گوردوارے کے انتظامات اور دیکھ بھال کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پر امن ماحول سے متاثر ہو کر دوبارہ موقع ملنے پر یاترا کے لئے آنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :