مریدکی: تحصیل ڈرگ انسپکٹر بلال یاسین کے چھاپے

ممنوعہ، بغیر وارنٹی اور مناسب ٹمپریچر کے بغیر ادویات رکھنے پر سلیم میٹرنٹی ہوم سمیت متعدد میڈیکل سٹوروں کے چالان کر دیئے

پیر 17 اپریل 2017 20:38

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) تحصیل ڈرگ انسپکٹر بلال یاسین کے مریدکے اور نارنگ منڈی میں چھاپے، ممنوعہ، بغیر وارنٹی اور مناسب ٹمپریچر کے بغیر ادویات رکھنے پر سلیم میٹرنٹی ہوم سمیت متعدد میڈیکل سٹوروں کے چالان کر دیئے۔ بتایا گیا ہے کہ تحصیل ڈرگ انسپکٹر بلال یاسین نے دیگر عملہ کے ہمراہ مریدکے اور نارنگ منڈی کے علاقوں میں میڈیکل سٹوروں اور نجی کلینکس پر چھاپے مارے اور ڈرگ سیلز لائسنس ، سیلز وارنٹی کے بغیر ، سیمپلز کی فروخت پر سلیم میٹرنٹی سنٹر ،نشہ آور ، بغیر وارنٹی ادویات فروخت کرنے اور حساس ادویات کو بغیر مناسب ٹمپریچر کے رکھنے پر بھنڈر میڈیکل سٹور اورشبیر میڈیکل سٹوکے چالان کر دیئے۔

ڈرگ انسپکٹر نے دیگر میڈیکل سٹورو ں اور میڈیکل سنٹروں کی انسپکشن کی اور معمولی بے قائدگیوں کے حامل مالکان کو وارننگ دی کہ وہ اپنی کوتائیاں دور کر لیں۔

(جاری ہے)

بلال یاسین نے کہا کہ کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومتی ڈرگ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت پر سخت ترین سزائیں لاکو ہوں گی جبکہ غیر قانونی طور پر ادویات کی فروخت کو بھی ہر طریقے سے روکا جائے گا۔ انہوںنے میڈیکل سٹور مالکان اور نجی کلینکس چلانے والوں کو تنبیہہ کی کہ بغیر وارنٹی اور غیر منظور شدہ ادویات کو اپنے پاس رکھنے سے باز رہیں ورنہ ان کے کاروباری پوائنٹس سیل کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :