عتیق احمد کوچرہ فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی برائے لائٹ مکینیکل انڈسٹری کے چیئرمین نامزد

پیر 17 اپریل 2017 20:38

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء) وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدر زبیر ایف طفیل نے عتیق احمد کوچرہ کو فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی برائے سال 2017ء کے لئے لائٹ مکینیکل انڈسٹری کا چیئرمین نامزد کردیا۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے صدر نے تقرر نامے میں امید ظاہر کی کہ عتیق احمد کوچرہ اپنی قابلیت اور تمام صلاحیتو ں کو بروئے کار لاتے ہوئے لائٹ مکینیکل انڈسٹری سے وابستہ مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ عتیق احمد کوچرہ پریگمیاکے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائزرہ چکے ہیں۔