چین ، آکسیجن اور نائٹروجن گیس کا دوسرا پلانٹ نصب

یہ پلانٹ آکسیجن اور نائٹروجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،پلانٹکو چھوٹے قطعہ اراضی پر نصب کیا جا سکتا ہے

پیر 17 اپریل 2017 20:37

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) چین میں ایک اور آکسیجن (02)اور نائٹروجن (N2) کا پلانٹ لگا دیا گیا ہے ، یہ پلانٹ چین کے صوبہ گانگ ڈونگ میں لگایا گیا ہے ، مزید نئے پلانٹ لگائیں گے۔ سٹیٹ آف دی آرٹ کرائڈجینک ایئر علیحدگی کا یہ پلانٹ آکسیجن اور نائٹروجن دونوں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کو چھوٹے قطعہ اراضی پر نصب کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چینی ایئر مصنوعات کے صدر سیونک چھون نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو کارکردگی ، معیار اور پائیداری کے مقاصد پورا کرنے میں مدد کرنے کیلئے اعلیٰ معیار اور قابل اعتماد صنعتی گیسوں کو فراہم کرنے کی اضافی صلاحیت حاصل کرنے کے بارے میں پرجوش ہیں۔ گانگ ڈونگ حکومت کے مینو فیکچرنگ کے ترقیاتی منصوبے 2015-2025میں مینو فیکچرنگ کے شعبے میں جدت پسندی اور تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ صنعتی گیسوں کی مانگ میں اضافہ سمیت الیکڑونکس ، گلاس ، پیپر میکنگ روایتی بنیادوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر کے تیزی سے لائی جا رہی ہے تاہم مانگ کو بروقت پورا کریں۔ سینئر کاروباری تجزیہ کار جیمز بار نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ایئر مصنوعات کے مارکیٹ شیئر9 فیصد زائد ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :