چین اور نیپال کے مابین مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

پیر 17 اپریل 2017 20:34

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) چین اور نیپال کے مابین پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا،10 دن جاری رہنے والی یہ فوجی مشقیں سگر ماتھا دوستی 2017 کا نام سے جاری ہیں۔ نیپالی زبان میں دنیا کے سب سے بڑے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کو سگرماتھا بلایا جاتا ہے۔نیپالی فوج کے مطابق ان مشقوں کی توجہ انسداد دہشت گردی کی تربیت پر ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چین کے وزیر دفاع جانگ فان کوان نے نیپال کا دورہ کیا تھا جو کہ گذشتہ 15 سالوں میں کسی بھی چینی اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے پہلا دورہ تھا،اس ملاقات میں ان فوجی مشقوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔حال ہی میں چین نے نیپال میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جو کہ ملک کی مجموعی پیداوار کا 40 فیصد ہے۔نیپال کے چین میں متعین سابق سفیر ٹانکا کارکی نے کہا کہ 'نیپال اور چین کے اچھے تعلقات ہیں اور یہ مشترکہ فوجی مشقیں اس تعلقات کو مزید مضبوط کریں گی۔بھارت نے نیپال میں 317 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :