چین، دوسری جنگ عظیم میںجاپانی افواج کی جانب سے زیر زمین چھپائے گئے آرٹلری شیل برآمد

پیر 17 اپریل 2017 20:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) چین میں دوسری جنگ عظیم میں جاپانی افواج کی جانب سے زیر زمین چھپائے گئی161آرٹلری شیل برآمد ہوئے۔ چینی معروف رونامہ چائنہ پیپلز کی رپورٹ کے مطابق دوسری جنگ عظیم میں جاپانی افواج کی جانب سے چین کی سرزمین پر زیرزمین چھپائے گئے آرٹلری شیل جن کی تعداد161ہے ایک مکان کی کھدائی پر برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

ایک چینی خاندان نے اپنے مکان کی تزئین وآرائش کی غرض سے مکان کو 13اپریل2017میں کھودنا شروع کیا تو زمین سی161آرٹلری شیل برآمد ہوئے۔ پہلے یہ خاندان سمجھا کہ یہ انہی کے خاندان کی ملکیت کا پر بلاکس ہیں اس نے انہیں چھپانے کی کوشش کی لیکن وہ زیادہ دیر اس کو چھپانے میں ناکام رہا اور انہیں لیکر قریبی پولیس اسٹیشن گیا جہاں اسے معلوم ہوا کہ یہ تو آرٹلری شیل ہیں۔ اس نے یہ آرٹلری شیل پولیس کے حوالے کئے تاکہ وہ ان شیل کو اچھے طریقہ سے زائل کردیں۔

متعلقہ عنوان :