سی پیک کی منزل پاکستان میں صنعتی انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہے،توانائی ، انفراسٹرکچر، بندرگاہ کے منصوبے پاکستان میں صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے،وہ دن دور نہیں جب دنیا بھر میں میڈ ان پاکستان معیار کی علامت سمجھا جائے گا ،سی پیک 50ارب ڈالر سے دنیا میں علاقائی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ بن کر ابھرا ہے، پاکستانی قوم سی پیک کی حفاظت کیلئے کمر بستہ ہو چکی ہے

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا نارروال میں معززین علاقہ سے خطاب

پیر 17 اپریل 2017 20:34

نارووا ل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کی منزل پاکستان میں صنعتی انقلاب کی راہ ہموار کرنا ،پاکستان کو تجارتی اور پیداواری مرکز میں ڈھال دینا ہے،توانائی ، انفراسٹرکچر، بندرگاہ کے منصوبے پاکستان میں صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے،وہ دن دور نہیں جب دنیا بھر میں میڈ ان پاکستان معیار کی علامت سمجھا جائے گا سی پیک 50ارب ڈالر سے دنیا میں علاقائی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ بن کر ابھرا ہے پاکستانی قوم سی پیک کی حفاظت کے لیے کمر بستہ ہو چکی ہے، سی پیک منصوبہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا نام نہیں بلکہ یہ ترقی وخوشحالی کا وہ روشن سفر ہے جس سے پورا خطہ فائدہ اٹھائے گا،پاناما کو سیاسی ایشو بنانے کے لیے وزیر اعظم کواس معاملے میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ،اس حوالے سے ہم عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں سماجی شخصیت محمد اقبال ساگر کی رہائش گاہ پرمعززین علاقہ سے خطاب کر رہے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کی منزل پاکستان میں صنعتی انقلاب کی راہ ہموار کرنا ،پاکستان کو تجارتی اور پیداواری مرکز میں ڈھال دینا ہے توانائی ، انفراسٹرکچر، بندرگاہ کے منصوبے پاکستان میں صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے وہ دن دور نہیں جب دنیا بھر میں میڈ ان پاکستان معیار کی علامت سمجھا جائے گا سی پیک 50ارب ڈالر سے دنیا میں علاقائی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ بن کر ابھرا ہے پاکستانی قوم سی پیک کی حفاظت کے لیے کمر بستہ ہو چکی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں امن ، امید اور روشنیوں کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں 2013کے مقابلے میں 2017کا پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہے مسلم لیگ ن نے وطن عزیز میں امن و امان کی بحالی، خود مختارخارجہ پالیسی، توانائی بحران کا خاتمہ ، قومی وقار کے تحفظ اور معاشی استحکام کے تحفظ کے لیے جو خدمات سر انجام دی ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنا چاہیے پاکستانی عوام اور قوم جانتی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا اس میں نام نہیں پاناما کو سیاسی ایشو بنانے کے لیے وزیر اعظم کواس معاملے میں اپوزیشن نے جان بوجھ کر ملوث کیا ہے ہم عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے انہوں نے کہا کہ عمر ان خان اپنی ٹرین مس کر چکے ہیں کے پی کے میں انکی کارکردگی سب کے سامنے ہے اب تمام صوبوں میں پی ٹی آئی کا صفایا ہو گا دھرنا پارٹی نے کئی ماہ تک ملکی ترقی کا راستہ روکے رکھایہی وجہ ہے کہ عمران خان اور اس کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کا گراف عوام میں گر چکا ہے آیندہ انتخابات میں کے پی کے سمیت پورے ملک میں عبرت ناک شکست عمران خان کا انتظار کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ہر دن نیا، مہینہ اور سال پاکستان کے لیے تر قی و خوشحالی کا موجب بن رہا ہے اور عوام کے اعتماد کی بدولت یہ سلسلہ انشائ اللہ 2018کے بعد اور بھی مستحکم انداز سے جاری رہے اس موقع پر پیر سید اظہر الحسن گیلانی چیئر مین میونسپل کمیٹی نارووال ، سیاسی و سماجی شخصیت نواب عامر چیئرمین انجمن حقوق شہریاں نارووال کے علاوہ آصف بٹ ، شاہ جہان بٹ ، ملک یعقوب ، حافظ طلعت جماعتی، محمد اکمل، افتخار احمد پٹواری ، نوید احمد ، محمد اسلم بٹ ، محمد یوسف ، منور حسین ، محمدشہباز صدیقی، جاوید اختر،شہزادہ کے علاقہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔