ڈان لیکس کے معاملے پردووزرائ کو تڑکا لگے گا ‘ وزیر اعظم پہلے ہی کافی تھکے ہوئے ہیں ‘ زرداری گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے تو لوگ شک کریں گے ‘ آصف زرداری بلاول سے نعرے لگوائیں ‘ نواز شریف ترک صدر کی طرز پر اپنے وزیر اعظم رہنے پر نہ رہنے کا ریفرنڈم کروائیں ‘ مشعال خان قتل سمیت ملک بھر کے تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں چلنے چاہئیں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی میڈیا سے گفتگو
پیر 17 اپریل 2017 20:30
(جاری ہے)
مشعال خان کے قتل میں جو لوگ ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تاہم یہ معاملہ اب میڈیا پر زیادہ نہ اچھالا جائے۔ حکومت کی ملک بھر میں کہیں بھی رٹ قائم نہیں رہی کے پی کے حکومت کی طرف سے مشعال خان قتل کیس کی علامتی تحقیقات کے اعلان کی حمایت کرتا ہوں۔
اس ملک کا اربوں روپیہ لوٹ لیا جاتا ہے صرف مشعال خان قتل کیس کیوں تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے چاہئیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ جھوٹ بولنے کیلئے چند وزیروں کی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے۔ رسولہ پارک ہائیڈل پاور کے تمام منصوبے فلاپ ہو گئے۔ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ موجو دہ حکومت کبھی لوڈ شیڈندگ ختم نہیں کر سکتی۔ داسو سمیت تمام منصوبے گرمی آتے ہی اڑ چکے ہیں حکومت نے کام کرنے کی بجائے اشتہارات پر توجہ دی۔ اربوں روپے کے اشتہارات میں آج بھی زیرو لوڈ شیڈنگ دکھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس پر معاملات طے پا چکے ہیں۔(آج) رپورٹ آ جائے گی۔ ڈان لیکس کے معاملے پر دووزرائ کو تڑکا لگے گا ،اس میں4 افراد کی قربانی دی جا رہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے ہی کافی تھکے ہوئے ہیں اگر زرداری گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے تو لوگ شک کریں گے۔ وہ بلاول سے نعرے لگوائیں زیادہ بہتر ہو گا۔ جس طرح ترک صدر نے صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کروایا اس طرح نواز شریف بھی اپنے وزیر اعظم رہنے پر نہ رہنے کا ریفرنڈم کروائیں۔ …(رانا+ار)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.