ملکوں پربم گرانے یا جنگ سے مسائل حل نہیں ہو سکتے ‘امریکہ ہوش کے ناخن لے ‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اقوام متحدہ کو کیوں نظر نہیں آتی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالقیوم کی میڈیا سے بات چیت

پیر 17 اپریل 2017 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ملکوں پربم گرانے یا جنگ سے مسائل حل نہیں ہو سکتے ‘امریکہ ہوش کے ناخن لے ‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اقوام متحدہ کو کیوں نظر نہیں آتی۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہا?س کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات سب کے سامنے ہیں۔

بھارتی قابض افواج آئے رو ز نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ اور امریکہ کو بھارتی مظالم کیوں نظر نہیںآتے۔ ایک غیر جانبدار مبصر مشن بھارت اور مقبوضہ کشمیر بھجوایا جائے جو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے۔ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات ا ور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ افغانستان یا دیگر ممالک پر بم گرانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ شام ‘ یمن ‘ عراق ‘ افغانستان سمیت اتنے ممالک جنگ کی لپیٹ میں ہیں۔ امریکہ ہوش کے ناخن لے۔ مسائل بات چیت کے بغیر حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مشعال خان کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ مشعال کے والدین صدمے میں ہیں وہ جو مطالبہ کرتے ہیں اسے مان لینا چاہیے۔ …(رانا+ار )