دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف اسلام کی آفاقی تعلیمات کی روشنی میں جوابی بیانئے کی تشکیل میں تعلیمی ادارے اور علما و دانش ور اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، سائنس و ٹیکنالوجی کی حقیقی تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی
صدر ممنون حسین کابین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے 12 ویں اجلاس سے خطاب
پیر 17 اپریل 2017 20:30
(جاری ہے)
صدر مملکت نے ہدایت کی کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی باہمی مفاد میں مشرق وسطی اور وسط ایشیا کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے اور اس یونیورسٹی کے دیگر مسلم ممالک میں کمپس بھی قائم کیے جائیں۔
انھوں نے یونیورسٹی کے انتطامی معاملات میں بورڈ آف ٹرسٹیز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں۔ اجلاس میں بورڈ آف ٹرسٹیز کے گزشتہ فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ یونیورسٹی کی ترقی کے سلسلے میں بورڈ کے 12 ویں اجلاس کے فیصلے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر یونیورسٹی کے معاملات میں بورڈ آف ٹرسٹیز کی گہری دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے کی ترقی کے لیے اسی طرح اپنا کام جاری رکھیں۔اس سے قبل انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یسین زئی نے جامعہ کی سرگرمیوں کی رپورٹ اور دس سالہ اسٹریٹیجک پلان پیش کیا۔اجلاس میں پروچانسلر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ڈاکٹر سلیمان ا بن عبداللہ ابا الخلیل، صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش ، ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یسین زئی ، وفاقی سیکریٹری تعلیم حسیب اختر، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد ، سابقہ صدر اسلامک ڈویلپمنٹ بینک ڈاکٹر احمد محمد علی اور چیئرپرسن نیشنل کمیشن ہیومن ڈویلپمنٹ روزینہ عالم اور دیگر نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.