سنیٹر سراج الحق کی قیادت میںجماعت اسلامی کے وفد کی ترک سفیر سے ملاقات،صدارتی ریفرنڈم میں کامیابی پر ترک عوام اور قیادت کو مبارکباد دی

صدر اردوان کی کارکردگی مسلم دنیا کیلئے مثال ہے،ریفرنڈم میں کامیابی سے شام سمیت عالم اسلام کے مسائل حل کرنے میں ترکی کا کردار مزیدموثر ہوگا،سراج الحق

پیر 17 اپریل 2017 20:29

سنیٹر سراج الحق کی قیادت میںجماعت اسلامی کے وفد کی ترک سفیر سے ملاقات،صدارتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد نے تر کی کے سفیر بابرگرگن سے ملاقات کی اور انھیں پاکستانی قوم کی جانب سے صدارتی ریفر نڈم میں کامیابی پر ترکی کی عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ۔اس موقع پرجماعت ادلامی پاکستان کے مر کزی نائب امیرو سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ، جماعت اسلامی شعبہ امور خارجہ کے سربراہ عبدالغفار عزیزاورمر کزی میڈیا کو آرڈینیٹر شاہد شمسی بھی مو جو د تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ عوامی اکثریت کے ذریعے دستوری ترمیم سے ترکی میںجمہوری اقدار مزید مستحکم ہوں گی،ترک عوام نے صدررجب طیب اردوان کی کارکردگی ،جمہوریت کے حق میں اور کرپشن کے خلاف ووٹ دیاہے انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم میں کامیابی پرصدر طیب اردوان اور پوری ترک قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،ہم پاک ترک تعلقات کو ہمہ پہلو مضبوط و مستحکم دیکھناچاہتے ہیں،کشمیر سمیت ترکی نے ہر مسئلے اور ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ صدر اردوان کی کارکردگی مسلم دنیا کے لئے مثال ہے،ریفرنڈم میں کامیابی سے شام سمیت عالم اسلام کے مسائل حل کرنے میں ترکی کا کردار مزیدموثر ہوگا،سراج الحق کا کہنا تھا کہ ترکی میں کامیابیاں مخالفین کو ہضم نہیں ہورہیں،مخالفینصدر اردوان کی شان دار کارکردگی الزامات کی دھول میں چھپانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :