آصف زرداری کا مزدور رہنماء لطیف مغل کی وفات پر اظہار افسوس

لطیف مغل نے ضیاء آمریت کیخلاف بھرپور جدوجہد کی ،ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کا دفاع کیا، ایسے بے لوث، مخلص، باشعور، وفادار اور جفاکش کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں، سابق صدر

پیر 17 اپریل 2017 20:29

آصف زرداری کا مزدور رہنماء لطیف مغل کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی میڈیا سیل سندھ کے رکن اور مزدور رہنما لطیف مغل کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ لطیف مغل کچھ عرصہ علالت کے بعد پیر کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے۔ سابق صدر نے لطیف مغل کو شاندان الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لطیف مغل نے جنرل ضیاء کی آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی اور ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

ایسے بے لوث، مخلص، باشعور، وفادار اور جفاکش کارکن پارٹی کا بہت بڑا سرمایہ ہوتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ لطیف مغل قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے سچے پیروکار اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جانثار کارکن تھے۔ ان کے انتقال سے کراچی کی پارٹی میں بہت خلا پیدا ہوگیا ہے۔ سابق صدر نے لطیف مغل کی اہلیہ اور بچوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے۔ آصف علی زرداری نے مرحوم لطیف مغل کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :