پنجاب حکومت خواتین کوبااختیاربنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، ثمن رائے

پیر 17 اپریل 2017 20:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء) ایڈیشنل سیکریٹری کلچرحکومت پنجاب ثمن رائے نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خواتین کوبااختیاربنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے اورتمام شعبوں میں اِن کو نمایاں مقام حاصل ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں طالبات کوسرٹیفیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مس ثمن رائے کا کہنا تھا کہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل اس ضمن میں اہم کرداراداکررہی ہے جہاں پران کوکئی شعبوں میں تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :