کلبھوشن یادیو کے سہولت کاروں کو قوم کے سامنے لایا جائے،شیخ رشید احمد

پیر 17 اپریل 2017 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے سہولت کاروں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا کیس اہمیت اختیار کر گیا ہے اس کے سہولت کاروں کو بھی قوم کے سامنے لایا جائے وہ کون لوگ ہیں جو ملک و عوام کے خلاف سہولت کار بنے تھے ،قوم مطالبہ کررہی ہے کہ ایسے لوگوں کو بے نقاب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :