ایک لاکھ 72 ہزار بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ آئندہ چند دنوں میں حل کرلیا جائے گا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی

پیر 17 اپریل 2017 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ایک لاکھ 72 ہزار بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ آئندہ چند دنوں میں حل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو حاجی غلام احمد بلور کے نکتہ ء اعتراض پر ریمارکس دیتے ہوئے ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرلیا ہے۔ ضابطے کی کارروائی میں چند دن لگتے ہیں، توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد بلاک شناختی کارڈز کھول دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :