خیبر پختونخوا کے عوام کے بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اس سے محرومیوں میں اضافہ ہوگا، حاجی غلام احمد بلور

پیر 17 اپریل 2017 20:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کے بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اس سے محرومیوں میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ ء اعتراض پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردان کے واقعہ کے مرتکب افراد کو کو سزا ملنی چاہئے، جن پختونوں کے شناختی کارڈز بلاک تھے، اس حوالے سے ڈپٹی سپیکر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ 15 دنوں میں کھول دیئے جائیں گے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے اس فیصلے کے مطابق قومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کے بلاک شناختی کارڈز کا معاملہ فی الفور حل کیا جائے ورنہ اس سے محرومیوں میں اضافہ ہوگا۔