ایس ایم منیر کی خدمات کو بطور چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ کو سراہتے ہیں،انجم ظفر

پیر 17 اپریل 2017 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء)ایس ایم منیر نے ٹڈاپ میں بہت اعلی خد مات انجام دیں، ٹڈاپ میں تین سالہ کے دور میں انہوں نے کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی اے انجم ظفر، سینئر و ائس چیر مین، عزیر احمد، وا ئس چیر مین اعظم ملک، سابقہ چیئرمین، گلزار فیروز، آ غا سیدین، شاہد عثمان، خواجہ یوسف، محمد دانش خان، ریحان حنان، عبدالسلام نے پیر کو جاری کردہ اپنے مشترکہ اعلامیہ میں اس خبر کہ ایس ایم منیر نے چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے پر اپنی را ئے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم منیر کی ٹڈاپ میں بہت اعلی خدمات ہیں۔

اس تین سالوں کے دور میں انہوں نے کوئی تنخواہ اور مرعات نہیں لی جبکہ اپنی جیب سے انہوں نے کروڑوں روپے خرچ کئے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر نے ٹڈاپ کو ایک کارپوریٹ کلچر (Corporate Culture)دیا ہے اور اس ادارے کو بد عنوانیوں سے پا ک کر دیا ہے جبکہ اس سے پہلے 1200 کروڑ روپے کی بدعنوانی پکڑی گئی تھی۔ انہوں نے اپنے دور کے ایک سال میں 140کامیاب نمائشوں کا انعقاد کیا جوکہ ان کی محنت کا ثبوت ہے، وہ بزنس کمیو نٹی کو ملنے کو تیار رہتے تھے۔