معاشی استحکام کے لئے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو فوری حل کیا جائے

حکومت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرے کاروباری برادری کی مشکلات میں کمی آسکے‘قائمقام چیئرمین پیاف

پیر 17 اپریل 2017 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) نے کہا ہے کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کرے کیونکہ ریفنڈز کی ادائیگی معطل ہونے اور گرمیوں کے آغاز پر مارکیٹس میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجہ سے کاروباری برادری میں بے چینی بڑ ھ گئی ہے، پیداواری لاگت کے بڑھنے کی وجہ سے انڈسٹریز اور ٹریڈرز کو نقصان پہنچ رہا ہے،حکومت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرے اور برآمد کننگان کے ریفنڈز فوی طور پر ادا کرے تاکہ کاروباری برادری کی مشکلات میں کمی آسکے۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیئر مین پیاف تنویر احمد صوفی نے ان خیالات کا اظہار وائس چیئر مین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم کے ہمراہ صنعتکاروں اور تاجروںمختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ درآمدات میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاری اور صنعت میں اضافہ خوش آئند ہے مگربرآمدات میں کمی کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھتا جا رہا ہے جس کو توازن میں رکھنا لازمی ہے۔برآمدات میں اضافے کے لئے ریفنڈز بلا تاخیر جاری کیے جائیں اور صنعتی شعبے کے لئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :