ْخادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت100ارب کے قرضوں سے کسان برادری فائدہ اٹھا رہی ہے‘امانت اللہ شادی خیل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کسانوں سے ایک ایک دانہ گندم خریدا جائے گا‘صوبائی وزیر آبپاشی

پیر 17 اپریل 2017 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسان بھائیوں کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے،خادم پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کے 6لاکھ چھوٹے کسانوں کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے، خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت100ارب کے قرضوں سے کسان برادری فائدہ اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے کسانوں سی130 ارب روپے سے 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی ،ِپنجاب بھر میں382گندم خریداری مراکز قائم کیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن اور احکامات کے مطابق گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کسانوں سے ایک ایک دانہ گندم خریدا جائے گا اور جلد ہی باردانہ تقسیم کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر کے کسانوں سی130 ارب روپے سے 40 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی۔

پنجاب بھر میں382گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ لاہور ڈویژن میں باردانہ کی تقسیم 23اپریل سے ہو گی اس کے چار دن کے بعد گندم خریداری کا عمل شروع ہو جائے گا۔انہوںنے مزیدکہا کہ گندم خریداری کے دوران بوریوں اور تھیلوں کا وزن بھی چیک کیا جائے گا ۔ اس مہم سے صوبہ بھر کے زمینداروں او ر کسانوں کو آگاہ کرنے کے لئے بھرپور تشہیری مہم چلائی جائے گی اوریہ مہم 15 اپریل سے شروع کر دی جائے گی۔ اس ضمن میں5 اپریل سے 12 اپریل تک آگاہی مہم ہفتہ منایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :