وکلاء برادری معاشرے سے ظلم و ناانصافیوں کا خاتمہ کرنے ،مظلوموں کی داد رسی میں اہم کردار ادا کررہی ہے،محمودخان

پولیس وپٹواری نظام میں اصلاحات‘سود کیخلاف بل‘صحت انصاف کارڈ‘سکولوں میں دینی تعلیمات صوبائی حکومت کی تبدیلیاں ہیں، وزیر کھیل خیبرپختونخوا

پیر 17 اپریل 2017 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ‘ثقافت ‘میوزیم وامورنوجوانان او ر پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ وکلاء برادری معاشرے سے ظلم و ناانصافیوں کا خاتمہ کرنے اورمظلوموں کی داد رسی میں انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہے اسلئے صوبائی حکومت وکلاء برادری کے تمام مسائل ومشکلات پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ سوات بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماو‘خوازہ خیلہ اوربحرین بار کے صدور‘عمائدین علاقہ اور عوام بڑی تعداد میں شریک تھے۔صوبائی وزیر نے نومنتخب کا بینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی حکومت کے کارکردگی کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 100سے زائد قوانین صوبائی اسمبلی سے پاس کئے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں میرٹ وقانون کی بالادستی قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت کی بنیاد پر مکمل کئے،انہوں نے کہا کہ پولیس وپٹواری نظام میں اصلاحات‘سود کے خلاف بل‘صحت انصاف کارڈ‘سکولوں میں دینی تعلیمات یہ سب صوبائی حکومت کی تبدیلی ہے۔

صوبائی وزیر محمود خان نے مذید کہا کہ چین کے دارلحکومت بیجنگ میں خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں دو روزہ روڈ شوشروع ہوگیا ہے جسکا مقصد صوبے میں پن بجلی کی پیداوار‘مواصلات‘سیاحت‘سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاروںکو راغب کرنا ہے تاکہ خیبر پختونخواہ کی عوام کو بہتر روزگار مہیاں ہوسکے۔

مٹہ سوات میں50کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جارہا ہے جسمیںمٹہ سوات سے بہترین پ کھلاڑی آگے نکلیں گے او ر علاقے کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے حلقہ نیابت میں ترقیاتی سکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ باغ ڈھیرئی سے مٹہ سوات تک24کلومیٹر نہر کی تعمیر‘مٹہ تا فاضل بانڈہ روڈ‘ریسکیو1122‘گرلز کالج کا قیام‘ہسپتال میں ڈاکٹر ز کی تعیناتی اور دیگر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے یہاں کے عوام میں خوشحالی آئیگی۔صوبائی وزیر محمود خان نے مٹہ بار ایسوسی ایشن کیلئی20لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ تقریب سے مٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر حلیم خان ایڈوکیٹ ‘جنرل سیکرٹری انور علی ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :