گورنرخیبرپختونخو سے صد ر آزاد جموں وکشمیر سردار محمدمسعود خان کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

پیر 17 اپریل 2017 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء)صد ر آزاد جموں وکشمیر سردار محمدمسعود خان نے گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے گورنرہاؤس پشاورمیں پیرکے روز ملاقات کی ۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوا، فاٹا ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام گہری دوستی اور مذہبی روابط میں بندھے ہوئے ہیں۔

گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوا اورفاٹا کے عوام کشمیریوں کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر فورم پر تعاون جاری رکھیں گے۔ آزاد جموں وکشمیر کے صدرسردارمحمد مسعود خان نے خیبرپختونخوا اورفاٹا کے عوام کا کشمیر کی حمایت اور ہرقسم کے تعاون پر گورنرخیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔