ترقیافتہ اقوام بھی کئی نسلوں تک مشکلات و مصائب کے بعد بہتر مستقبل کے حصول میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں،ظفرجھگڑا

قوموں کی زندگی میں بہتر مستقبل کے حصول کیلئے تعلیمی ادارے اور اہل دانش ہی دانشمندانہ سوچ و فکر کے حصول کا وسیلہ ہوتے ہیں،گورنرخیبرپختونخوا

پیر 17 اپریل 2017 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء)گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ قوموں کی زندگی میں بہتر مستقبل کے حصول کیلئے تعلیمی ادارے اور اہل دانش ہی دانشمندانہ سوچ و فکر کے حصول کا وسیلہ ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاہے کہ موجودہ دور میں ترقیافتہ اقوام بھی کئی نسلوں تک مشکلات و مصائب کے بعد بہتر مستقبل کے حصول میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں اور اس حوالے سے تعلیم ہی ان کی کامیابی کا زینہ تصور ہوتی ہیں۔

انہوں نے یہ امر بھی واضح کیاکہ ہم بھی اپنے تعلیمی اداروں سے اور ذیادہ فعال کردار کی توقع رکھتے ہیں۔وہ پیر کے روز رحمان میڈیکل کالج کے پہلے جلسہ تقسیم اسنادسے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پرخیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ، کالج کے پرنسپل ، فیکلٹی اراکین ، طلباء وطالبات اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر20 طلباء وطالبات نے شاندار کارکردگی پر گولڈمیڈل حاصل کئے۔گورنر نے کالج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا اداریہ ہے جسے عالمی سطح پر ایک اعلی معیار کے ادارے کے طورپرپیش کر سکتے ہیںاوربجا طور پرمکمل توجہ کامتقاضی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کالج صوبے میں صحت کے شعبے میں بہتر کردار ادا کر رہا ہے۔ فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے گورنرنے کہاکہ شاندار کامیابی کا حامل ہونا ہی حقیقی مقصد نہیں ہونا چاہیئے بلکہ پیشہ وارانہ اعتبار سے ایک ڈاکٹر کا باصلاحیت ہونے کے لیے بھی یہ امرضروری ہے کہ وہ اعلی اخلاقی و پیشہ وارانہ میعار بھی برقرار رکھیں اور دکھی انسانیت کی بہتیرین صلاحیتوں کے ساتھ خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

قبل ازیں کالج کے پرنسپل نے گورنر اوردیگرمہمانوں کاخیرمقدم کیا اور کالج کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔