لاپتاکرنل (ر)حبیب ظاہرکواغواء کرنیوالے تینوں افرادکاتعلق بھارت سے نکلا

حبیب ظاہرکاٹکٹ سفل چوہدری نےخریدا،صبورانامی خاتون نے ہوٹل میں کمرہ بک کروایا،جبکہ بھارتی شہری رنچل نےایئرپورٹ پرکرنل حبیب کوریسیوکیا،حبیب ظاہرکی بازیابی کیلئے پاک نیپال تعاون جاری ہے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 اپریل 2017 18:32

لاپتاکرنل (ر)حبیب ظاہرکواغواء کرنیوالے تینوں افرادکاتعلق بھارت سے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17اپریل2017ء) : پاکستان کے نیپال میں لاپتاکرنل (ر)حبیب ظاہرکواغواء کرنے والے تین بھارتی کردارسامنے آگئے،حبیب ظاہرکوٹکٹ اور ہوٹل میں کمرہ بک کروانے اور ایئرپورٹ پرریسیو کرنے والے تینوں افردابھارتی نکلے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرنل (ر)حبیب ظاہرکی بازیابی کیلئے پاک نیپال کے درمیان تعاون جاری ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری سفل چودھری نے پریشئس ٹریولزاینڈٹورزکھٹمنڈوں سے ٹکٹ خریدا۔جبکہ بھارتی شہری ڈولی رنچل 4اپریل کونیپال پہنچا۔جبکہ کرنل حبیب کا ایئرپورٹ پربھارتی شہری ڈولی رینچل نے استقبال کیا۔اسی طرح صبورانامی خاتون نے حیات ریجنسی ہوٹل میں کمرہ بک کروایا۔صبوراجوراکھٹمنڈومیں جلجلے کمپنی میں مینجرہیں۔سفل چوہدری کاموبائل نمبربھی سامنے آگیاہے۔

متعلقہ عنوان :