قطر اور فلپائن کی200 ملین ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط

پیر 17 اپریل 2017 19:18

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) قطر اور فلپائن نی200 ملین ڈالر مالیت کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے کے دورہ قطر کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 13 تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن کی مالیت 200 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

(جاری ہے)

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے کے مطابق ان تجارتی منصوبوں پر عمل درآمد سے 6 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی جس سے فلپائن براہ راست مستفید ہو گا۔

متعلقہ عنوان :