مظفرآباد، آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی سیکرٹریٹ کا 24 اپریل سے شروع ہو گا

پیر 17 اپریل 2017 19:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء)آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی سیکرٹریٹ کے مطابق کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی چوہدری محمد اسحاق کی صدارت میں 24 اپریل سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

جاری شدہ ترمیمی شیڈول کے مطابق 24اپریل کو سیکرٹریٹ صحت عامہ/ محکمہ صحت عامہ میرپور ڈویژن 25اپریل کو محکمہ صحت عامہ مظفرآباد ڈویژن 26 اپریل کو محکمہ صحت عامہ پونچھ ڈویژن، محکمہ خوراک معہ سیکرٹریٹ27اپریل کو محکمہ خوراک آزاد کشمیر کے ریکارڈ کی پڑتال ہو گی جبکہ9مئی کو محکمہ زراعت10مئی کو محکمہ مال مظفرآباد ڈویژن اور11مئی 2017ء کو کمیٹی روم اسمبلی ہاسٹل میں محکمہ بحالیات معہ سیکرٹریٹ کے ریکارڈ کی پڑتال کی جائے گی۔

اجلاس میں ممبران کمیٹی سمیت محکمہ جات کے پرنسپل اکائونٹنگ آفیسران اور متعلقہ حکام شرکت کریں گی