اسرائیلی جیلوں میں قید 1500فلسطینیوں نے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دی

پیر 17 اپریل 2017 18:56

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء)اسرائیلی جیلوں میں قید 1500فلسطینیوں نے غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 1500فلسطینیوں نے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے ۔ فلسطینی قیدیوں کی ایک انجمن کے مطابق قیدیوں نے جیل کے حالات میں بہتری کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

مشہور فلسطینی خاتون رہنما اور سیاستدان حنان عشراوی نے اسرائیلی حراستی انتظامات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرین کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر الزام عائد کیے بغیر 6 ماہ تک قید میں رکھا جا سکتا ہے۔ اس حراستی وقت میں غیر معینہ مدت کے لیے اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیل کی قید میں اس وقت تقریبا 6300 فلسطینی موجود ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران فلسطینی قیدیوں میں اضافہ ہوا ہے۔