افغان طالبان نے حکومت کی مدد کرنے کے الزام میں بچے اور 3خواتین کو قتل کردیا

پیر 17 اپریل 2017 18:56

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) افغان طالبان نے حکومت کی مدد کرنے کے الزام میں بچے اور 3خواتین کو قتل کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ سرائے پل میں طالبان نے ایک بچے اور تین خواتین کو حکومت کی مدد کرنے کے الزام میں قتل کردیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع سیاد کے علاقے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچے اور تین خواتین کو حکومت کی مدد کے الزام میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

دریں اثناء طالبان نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سیاد میں ایک رہائشی گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے تین شہری ہلاک ہوگئے ۔اقوام متحدہ کا اپنی دستاویزات میں کہنا ہے کہ یکم جنوری 2016سے 31دسمبر 2016تک 11418شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق 61فیصد ہلاکتیں حکومت مخالف عناصر کے حملوں کی وجہ سے ہوئیں جو 6994افراد کی ہلاکتیں بنتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :