دی بیلٹ اینڈ روڈ علاقائی سطح پر پائیدار قیام امن اور مشترکہ خوشحالی کا نظریہ ہے ، پرویز خٹک

خیبر پختونخواہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے،مستقبل میں یہ خطہ آ مد ورفت ، تجارت اور مالیات کے شعبے میں تعاون کے لیے کلیدی کردار ادا کرئے گا،سی پیک سے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے،بہتر پالیسیوں کی بدولت چینی سرمایہ کار خیبر پختونخواہ میں دلچسپی لے رہے ہیں، سرمایہ کار سیمنٹ ، معدنیات ، رئیل اسٹیٹ ، اسٹیل ، انجینئرنگ ، لاجسٹکس ، زرائع آ مد ورفت ، ٹیکنالوجی اور تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پانچ ہزار افراد پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی فورس سی پیک کے تحفظ کیلئے تشکیل دی گئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا بیجنگ میں تقریب سے خطاب

پیر 17 اپریل 2017 18:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چینی صدر شی جن پنگ کے وژن دی بیلٹ اینڈ روڈ کو علاقائی سطح پر پائیدار قیام امن اور مشترکہ خوشحالی کا نظریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا صوبہ خیبر پختونخواہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے،مستقبل میں یہ خطہ آ مد ورفت ، تجارت اور مالیات کے شعبے میں تعاون کے لیے کلیدی کردار ادا کرئے گا،سی پیک کے تحت مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے،بہتر پالیسیوں کی بدولت چینی سرمایہ کار خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں،چینی سرمایہ کارسیمنٹ ، معدنیات ، رئیل اسٹیٹ ، اسٹیل ، انجینئرنگ ، لاجسٹکس ، زرائع آ مد ورفت ، ٹیکنالوجی اور تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پانچ ہزار افراد پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی فورس سی پیک کے تحفظ کے لیے تشکیل دی گئی۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت چینی سرمایہ کاروں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آ گاہ کرنے اور انہیں راغب کرنے کے لیے بیجنگ میں ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں چین اور پاکستان کے سرمایہ کاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس روڈ شو کی خاص بات صوبہ خیبر پختونخواہ کی انتظامیہ کی جانب سے چھیاسی ایسے منصوبہ جات کا تعین کیا گیا ہے جن میں چینی اداروں اور کے پی کے کے درمیان سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون کو فروغ دیا جا سکے گا ان میں توانائی ، تعلیم ، صنعتیں ، اقتصادی زونز ، ای کامرس ، ٹیکنالوجی اور بنیادی تنصیبات کو اہمیت حاصل ہے ۔

سی آر آئی کے مطابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے چین کے صدر شی جن پھنگ کے وژن دی بیلٹ اینڈ روڈ کو سراہتے ہوئے اسے علاقائی سطح پر پائیدار قیام امن اور مشترکہ خوشحالی کا نظریہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کا صوبہ خیبر پختونخواہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے اور مستقبل میں یہ خطہ علاقائی سطح پر روابط کے فروغ بالخصوص آ مد ورفت ، تجارت اور مالیات کے شعبے میں تعاون کے لیے کلیدی کردار ادا کرئے گا۔

انہوں نے کہا چین اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے درمیان معاشی روابط کافی عرصے سے چلے آ رہے ہیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ صوبے کی حکومتی کار کردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران انتظامی امور ، سیکیورٹی ، قانون کی حکمرانی ، صحت عامہ اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت چینی سرمایہ کار صوبہ خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں اور سی پیک کے تحت مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اس وقت صوبے میں سی پیک کے روٹ پر تقریبا پندرہ اقتصادی زونز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ چینی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آ گاہ کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے جبکہ زرعی شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا چینی سرمایہ کار صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیمنٹ ، معدنیات ، رئیل اسٹیٹ ، اسٹیل ، انجینئرنگ ، لاجسٹکس ، زرائع آ مد ورفت ، ٹیکنالوجی اور تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کے تحفظ کی کوششوں کا زکر کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کیے گئے ہیں اور پانچ ہزار افراد پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی فورس سی پیک کے تحفظ کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر اعلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ بیجنگ میں روڈ شو کے انعقاد سے چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور انہیں صوبہ خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آ گاہی حاصل ہو گی۔

روڈ شو سے چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور چائنا پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر شازو خان بھی خطاب کیا اور چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کی اہمیت اور چین پاک دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر چینی اداروں اور صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پربھی دستخط کیے گئے جس کے تحت متعدد شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے گا۔تقریب میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے لیے کے پی کے کے لوک فنکاروں نے اپنے فن کے مظاہرے سے چینی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔