ڈان لیکس کا معاملہ، اُمید ہے کہ وزیر داخلہ اپنے الفاظ کی پاسداری کریں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اپریل 2017 17:16

ڈان لیکس کا معاملہ، اُمید ہے کہ وزیر داخلہ اپنے الفاظ کی پاسداری کریں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2017ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر اتفاق رائے کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اگر اتفاق رائے ہو گیا ہے تویہ ان سے پوچھیں۔

(جاری ہے)

بات اتفاق رائے کی نہیں ہے۔ ڈان لیکس کے معاملے پر وزیر داخلہ نے تین سے چار روز میں اعلان کرنے کا کہا تھا ۔ اُمید ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ تین سے چار روز میں ڈان لیکس کے فیصلے کا اعلان کر دیں گے۔ اس حوالے سے مزید تبصرہ نہیں کروں گا اور نہ ہی کسی سیاسی بات پر کوئی جواب دوں گا۔

متعلقہ عنوان :