باغبانپورہ کے علاقہ میں گھرمیں آتشزدگی کے باعث آٹھ سالہ معذوربچی جھلس کر جاں بحق ہو گئی ،دو بہن بھائی محفوظ رہے

آتشزدگی کا اس وقت پیش آیا جب تین بچوں کی ماں انیلہ گھروں میں کام کاج کرنے کی غرض سے بچوں کو گھر میں چھوڑ کر گئی ہوئی تھی

پیر 17 اپریل 2017 16:28

باغبانپورہ کے علاقہ میں گھرمیں آتشزدگی کے باعث آٹھ سالہ معذوربچی جھلس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء) باغبانپورہ کے علاقہ میں گھرمیں آتشزدگی کے باعث آٹھ سالہ معذوربچی جھلس کر جاں بحق ہو گئی جبکہ دو بہن بھائی محفوظ رہے ۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ سکھ نہر کے قریب گھرمیں آتشزدگی کا اس وقت پیش آیا جب تین بچوں کی ماں انیلہ گھروں میں کام کاج کرنے کی غرض سے اپنے بچوں کو گھر میں چھوڑ کر باہر سے تالا لگا کر گئی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

گھر میں آ ٹھ سالہ نورفاطمہ،پانچ سالہ ندااور تین سالہ احمد موجود تھے۔اہل علاقہ کے مطابق گھرسے دھواں اٹھنے اوربچوں کی چیخ وپکارسن کر گھر کا دروازہ توڑا گیا تو اس وقت تک آٹھ سالہ نور فاطمہ دم توڑ چکی تھی جبکہ اس کے دو بہن بھائی خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔متاثرہ ماں کے مطابق اس کا شوہر علیحدہ رہتا ہے جس کے باعث وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے گھروں میں کام کرتی ہے ۔بچوں کو گھر پر چھوڑ کر جا نا اس کی مجبوری تھی ۔

متعلقہ عنوان :