مشعال خان کی نماز جنازہ پڑھانے سے امام مسجد کا انکار، نسیم زہرہ نے مولانا طارق جمیل کے بیان کا کلپ چلا کر امام مسجد کے اس فعل کی مذمت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 17 اپریل 2017 16:13

مشعال خان کی نماز جنازہ پڑھانے سے امام مسجد کا انکار، نسیم زہرہ نے مولانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی نسیم زہرہ نے کہا کہ صوابی کے امام مسجد نے عبد الولی خان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے مشعال خان کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔ اس پر انہوں نے معروف مذہبی مبلغ مولانا طارق جمیل کے بیان کا کلپ اپنے پروگرام میں چلایا جس میں مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ ، عبد اللہ بن ابی ، جو منافقوں کا سردار تھا، کی نماز جنازہ پڑھانے کے لیے تشریف لائے۔

تمام صحابہ اکرام صفیں باندھ کر کھڑے ہوئے تو حضرت عمر فاروقؓ سامنے آ کر کھڑے ہو گئے اور عرض کیا یارسول اللہ ﷺ آپ کو معلوم ہے کہ یہ کون ہے؟ جس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہاں! مجھے معلوم ہے۔

(جاری ہے)

عمر فاروقؓ نے عرض کی تو آپ جنازہ کیوں پڑھا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں رسول اللہ ﷺ نے کہا کہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کا جنازہ پڑھاؤ یا نہ پڑھاؤ میں اسے معاف نہیں کروں گا۔ تو میں نماز جنازہ پڑھتا ہوں شاید اس کی مغفرت ہو جائے۔نسیم زہرہ کا کہنا تھا کہ امام مسجد نے نہ صرف مشعال خان کا نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ کوئی بھی نماز جنازہ نہیں پڑھائے گا۔ نسیم زہرہ نے کہا کہ امام مسجد کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :