جدید تدریسی اور تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے اساتذہ کو ہرممکن سہولیات فرہم کی جائیں گی،ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

پیر 17 اپریل 2017 16:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابرنے کہا کہ تربت یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے اپنے فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لئے ایک جامعہ پروگرام پر عمل کررہی ہے۔کیوںکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ترقی میں قابل اساتذہ بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور تربت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس اور مین کیمپس تربت میں جدید تدریسی اور تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے اساتذہ کو ہرممکن سہولیات فرہم کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیو ای سی تربت یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لرننگ انوویژن ڈویژن کے تعاون سے گوادر کیمپس میں منعقدہ پانچ روزہ پروفیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سعیدالحسن چشتی، کیو ای سی تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گل حسن بلوچ، ڈائریکٹر گوادر کیمپس اعجاز احمد بلوچ اور پروگرام کوارڈینیٹر چاکر حیدر کے علاوہ گوادر کیمپس کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

پانچ روزہ پروفیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئییونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابرنے مذید کہا کہ درس و تدریس کا پیشہ ایک مقدس اور ذمہ دارانہ پیشہ ہے۔اس مقدس پیشے سے انصاف کرنے کے لئے اساتذہ کے لئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ مستقبل کے معماروں کی بہتر طور پر رہنمائی کر سکیں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی اس ٹریننگ پروگرام سے گوادر کیمپس کے نئے بھرتی ہونے والے نوجوان فیکلٹی ممبران کو اپنی پیشہ ورانہ حلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا بہترین موقع ملے گا اور ان کے لئے کامیابیوں کی نئی راہیں کھلی گی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ گوادر کیمپس بہت جلد یونیورسٹی آف گوادر کی شکل اختیار کرے گی جہاں آپ کو ملک و بیرون ملک ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے ایچ ای سی سکالرشپ، ریسرچ گرانٹ، ریسرچ پروجیکٹ، قومی اور بین الاقوامی کانفرنس، ورکشاپ اور سمینار میں شرکت کے مواقع کے علاوہ ترقی کرنے اور آگے جانے کے لئے مزید مواقع اور سہولیات ملیں گی۔

انہوں نے گوادر کیمپس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تربیتی پروگرام کے انعقاد میںتعاون کرنے اور خصوصی دلچسپی لینے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا شکریہ اداکیا۔ آخر میں انہوں نے اس ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر گل حسن بلوچ،ڈائریکٹر گوادر کیمپس اعجاز احمد بلوچ اور پروگرام کوارڈینیٹر چاکر حیدر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سعیدالحسن چشتی اور بیوٹمز کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام لودھی اور دیگر ریسورس پرسن کے گوادر کیمپس آمد اور ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آیئندہ بھی تربت یونیورسٹی میں معیاری تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ میں تعاون جاری رکھیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر سعیدالحسن چشتی نے مختصر عرصے میں گوادر کیمپس کے قیام کو تربت یونیورسٹی کا تاریخی کارنامہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہاں کے لوگوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا بے پناہ جذبہ موجود ہے۔اس پانچ روزہ پروفیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد گوادر کیمپس میں نئے بھرتی ہونے والے فیکلٹی ممبران کو یونیورسٹی میں تدریس و تحقیق کے جدید طریقہ کار سے روشناس کرانے کے علاوہ انتظامی معاملات میں انکی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا اور استعدادکار میں اضافہ کرنا ہے۔

اس پروگرام میں ابلاغی مہارت، لیڈرشپ، جدید تحقیقی طریقہ کار، مائیکروٹیچنگ، ریسرچ فلاسفی،لرنر سائیکالوجی، ریسرچ پیپر رائیٹنگ اور یونیورسٹی میں پڑھانے کے جدید اور سائینسی طریقہ کار کے علاوہ انتظامی معاملات سے متعلق شرکاء کو تربیت دی جائے گی

متعلقہ عنوان :