جامعہ کراچی، ایم فل ، پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کا آغاز

پیر 17 اپریل 2017 15:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء) ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوںکے لئے داخلہ فارم 24 اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ داخلے شعبہ عربی،کرمنالوجی(صرف ایم فل)،اکنامکس،انگلش،جنرل ہسٹری،انٹرنیشنل ریلیشنز،اسلامک ہسٹری،ماس کمیونیکشن،پرشین،فلاسفی،پولیٹیکل سائنس،سائیکولوجی،سندھی،سوشیالوجی،سوشل ورک،اُردو،ایگریکلچر اینڈایگری بزنس مینجمنٹ،اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس،بوٹنی،بائیوکیمسٹری،بائیوٹیکنالوجی،کیمسٹری،کمپیوٹرسائنس،فوڈسائنس اینڈٹیکنالوجی، جینیٹکس،جغرافیہ،جیولوجی،میتھمیٹکس مائیکربائیولوجی،فزکس،فزیالوجی،اسٹیٹسٹکس(صرف ایم فل)،زولوجی،ایجوکیشن،سپیشل ایجوکیشن، ٹیچرایجوکیشن،،قرآن وسنہ ،اصول الدین،اسلامک لرننگ،فارماکوگنوسی،فارماکولوجی،فارماسیوٹیکس، فارماسیوٹیکل کیمسٹری،پبلک ایڈمنسٹریشن ، بزنس ایڈمنسٹریشن ،کامرس اور فیکلٹی آف لاء میں صرف پی ایچ ڈی میں داخلے ہوںگے جبکہ کلیہ میڈیسن میں ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلے دیئے جائینگے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈاکٹر اے کیوخان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ،ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فارمالیکیولر میڈیسن ،ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹوٹ آف کیمسٹری ،انسٹیٹوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن،میرین ریفرنس کلیکشن اینڈ ریسورسز سینٹر،نیشنل نیما ٹولوجیکل ریسرچ سینٹر،نیشنل سینٹر فارپروٹیومکس،انسٹیٹوٹ آف سپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس،سینٹر آف ایکسلینس فارویمن اسٹڈیز،انسٹیٹوٹ آف میرین سائنس،انسٹیٹوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز،سینٹر فارپلانٹ کنزرویشن اور پاکستان اسٹڈی سینٹر میں بھی ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے دیئے جائینگے،جبکہ شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر میں (صرف ایم فل)میں داخلے دیئے جائیں گے ۔

داخلے کے خواہشمند امیدوار داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ (www.uok.edu.pk )سے ڈائون لوڈ کرکی3500 روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی اوردستاویزات کے ساتھ مجوزہ شعبہ جات میں جمع کراسکتے ہیں۔جبکہ پی ایچ ڈی(لائ) اور ایم ایس ایم ڈی کے لئے 6500 روپے کے پے آرڈر کے ساتھ سکول آف لاء اور بی اے ایس آر کے آفس میں جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 05 مئی کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 08 تا12 مئی تک متعلقہ شعبہ جات ،سینٹر اور انسٹیٹوٹ سے حاصل کرسکتے ہیںجبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار14 مئی کو صبح10:00بجے ہونگے جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروںکی فہرست ویب سائٹ پر19 مئی کو جاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو ،انہیں پرو یژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار(اکیڈمک ) جامعہ کراچی سے ایکویلنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :